خیبر پختونخواہ

میرعلی، سکیورٹی فورسز کی گاڑی پہ بم حملہ، 1 اہلکار شہید، 2 زخمی

میرعلی: شمالی وزیرستان میں فورسز کی گاڑی پر بارودی مواد کے دھماکے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید جب کہ 2 زخمی ہو گئے۔ پولیٹیکل اور سکیورٹی اداروں کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی علاقہ کم سروبی میں سکیورٹی فورسز کی بم ڈسپوزل پارٹی کی گاڑی پر بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے، جس میں ایک سکیورٹی اہلکار سپاہی امان اللہ شہید ہو گیا، جب کہ حوالدار فضل عباس اور سپاہی نفیس زخمی ہوگئے تاہم دھماکے کے بعد علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا اور شدت پسندوں کیخلاف آپریشن کی آخری اطلاعات تک کسی مشکوک یا واقعہ میں ملوث شخص کی گرفتاری کے بارے میں معلومات سامنے نہیں آسکیں۔ دریں اثنا شمالی وزیرستان کی تحصیل اسپین وام میں فورسز پر سرچ آپریشن کے دوران شدت پسندوں نے حملہ کر دیا جب کہ دونوں اطراف سے کسی قسم جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ گن شپ ہیلی کاپٹر نے مشتبہ ٹھکانوں اور پہاڑوں پر شیلنگ کی۔ علاوہ ازیں بنوں کے مختلف علاقوں نورڑ اور فاطمہ خیل میں سرچ آپریشن کیا گیا ہے جس میں اسلحہ بر آمد کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close