خیبر پختونخواہ

دہشتگرد گروہ جماعت الاحرار کے ترجمان اسد منصور نے گرفتاری دیدی

ڈی آئی خان: ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کے ترجمان اسد منصور نے خود کو فورسز کے حوالے کر دیا ہے۔ ملک بھر میں دہشت گردی کے کئی واقعات میں ملوث کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کا ترجمان اسد منصور افغانستان میں روپوش تھا تاہم اب اس نے خود کو پاکستان کی سکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیا ہے۔ اسد منصور کو خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔ جماعت الاحرار نے اسد منصور کو احسان اللہ احسان کی جانب سے گرفتاری دیئے جانے کے بعد تنظیم کا ترجمان مقرر کیا تھا تاہم اب اس نے بھی خود کو سکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا ہے۔ واضح رہے کہ ملا فضل اللہ کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سربراہ مقرر کئے جانے کے بعد عمر خالد خراسانی اور دیگر 8 دہشت گرد کمانڈروں نے ٹی ٹی پی سے الگ ہوکر جماعت الاحرار تشکیل دی تھی، جس کا پہلا ترجمان احسان اللہ احسان مقرر کیا گیا تھا۔ احسان اللہ احسان کی گرفتاری کے بعد تاحال اسے قرار واقعی کوئی سزا نہیں دی گئی اور نہ ہی اس کا عدالتی ٹرائل کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close