خیبر پختونخواہ

جائیداد کا تنازعہ، دوگروپوں میں فائرنگ، 3 سگے بھائی جاں بحق

مانسہرہ میں 2گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 3بھائی جاں بحق جبکہ 2شدید زخمی ہوگئے۔ مانسہرہ کے علاقے ماڑی میں 2گروپوں کے درمیان جائیداد کے تناز ع پر گولیاں چل گئیں ، فائرنگ کے باعث5افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں سے کچھ دیر بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 3بھائی موقع پر ہی د م توڑ گئے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے لاشوں سمیت زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔ دوسری جانب پولیس حکام کا کہناہے کہ دونوں گروپوں میں کافی عرصہ سے جائیداد کا تنازعہ چلا آرہاتھا ،تاہم واقعہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close