خیبر پختونخواہ

افغانستان سے بازیاب 17 پاکستانیوں کو رشتے داروں کے حوالے کردیا گیا

خیبر ایجنسی: افغانستان سے بازیاب ہونے والے 17 پاکستانیوں کو ان کے رشتے داروں کے حوالے کردیا گیا۔اطلاعات کے مطابق خیبرایجنسی میں حکام نے افغانستان کے صوبہ ننگرہار سے بازیاب کرائے گئے 17 پاکستانیوں کو ان کے رشتے داروں کے حوالے کردیا۔ نامعلوم مسلح افراد نے 5 ماہ قبل ستمبر 2017ء میں ان 17 افراد کو خیبرایجنسی کے شہر لنڈی کوتل سے اغوا کرکے افغانستان کے صوبہ ننگرہار منتقل کردیا تھا۔خیبر ایجنسی کے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ نیاز محمد نے وائس آف امریکا کو بتایا کہ ان افراد کو تاوان کے لیے اغوا کیا گیا تھا لیکن یہ لوگ غریب خاندانوں سے تعلق رکھتے تھے اور متعدد جرگوں اور قبائلی عمائدین کی مداخلت پر ان کی بازیابی عمل میں آئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close