خیبر پختونخواہ

ہنگو میں چچا نے فائرنگ کرکے 3 بھتیجیوں کو قتل کردیا، لڑکیوں کا جرم کیا تھا، جان کر آپ بھی افسردہ ہوجائیں

ہنگو عمر آباد میں سفاک چچا نے فائر نگ کر کے تین جواں سال بھتیجیوں کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا, مزید کارروائی کے لیے لا شیں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ہنگو کے علاقہ عمر آباد میں سفاک درندہ صفت چچا نے فائرنگ کر کے اپنی 20 سے 30 برس کی 3 بھتیجیوں سلطانہ بی بی، زینب بی بی اور نجمہ بی بی کو موت کے گھا ٹ اتار دیا۔واقعہ کے حوالے سے ڈی پی او آصف گوہر کا کہنا تھا کہ 26دسمبر 2017 کو مقتولہ سلطانہ بی بی ولد محمد اکبر نے تھانہ سٹی ہنگو میں اپنے والد محمد اکبر کیخلاف اپنی تینوں بیٹیوں کو جنسی، جسمانی طورپر ہراساں کیا جانے کا مقدمہ درج کیا تھا۔ڈی پی او آصف گوہر کا کہنا تھا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پو لیس نے علاقہ کا گھیراﺅ کر کے ملزم کی گر فتاری کی کو شش شر وع کردی ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close