خیبر پختونخواہ

صوابی‘ انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران ایک کیپٹن سمیت دو اہلکار شہید

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز کی طرف سے صوابی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن ردالفساد کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے ایک کیپٹن سمیت دو اہلکار شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت ملک آباد صوابی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کئے گئے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن جنید اور سپاہی امجد شہید ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز نے علاقہ کا محاصرہ کرلیا۔ آخری اطلاعات تک فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close