خیبر پختونخواہ

خیبر پختونخوا پولیس کے 50 اہلکار بند کمرے میں ایک ساتھ ایسا کام کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے کہ جان کر آپ بھی حیرت سے مبہوت رہ جائیں

خیبر پختونخوا میں ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایویلیوشن ایجنسی (ایٹا) کے زیر اہتمام پولیس کے محکمانہ امتحان میں 50 اہلکار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ خیبرپختون خوا میں ایٹا کے زیرِ انتظام ہونے والے پولیس پروموشن ٹیسٹ میں 50 اہلکار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ ترجمان سی سی پی او کے مطابق پولیس پروموشن ٹیسٹ میں 2 ہزار 900 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے نقل کرنے والے 50 اہلکاروں کو امتحانی سینٹرز میں ایٹا کے عملے نے پکڑا۔ ترجمان کے مطابق نقل کرنے والے اہلکاروں کے پرچے منسوخ کردیئے گئے ہیں اور ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی خیبرپختون خوا میں 2 ماہ قبل ہونے والے پولیس کے محکمانہ امتحان میں 509 اہلکار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close