خیبر پختونخواہ

مردان میں تباہی کا منصوبہ بے نقاب، دہشتگرد بموں سمیت گرفتار

مردان:  انسداد دہشتگردی سکواڈ نے مردان میں انٹیلی جنس اطلاع پر ساڑو شاہ کی حدود میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو بارودی مواد اور تخریب کاری کے دیگر سامان سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ہونے والے ایک ملزم حامد ولد عزیز الرحمان سکنہ کوہی حسن خیل، ایف آر پشاور سے تعلق ہے جبکہ دوسرے دہشتگرد واسع اللہ ولد حذیفہ کا تعلق پشاور یونیورسٹی تھانے کے علاقے سے ہے۔ دونوں ملزمان سے دوران کارروائی سات کلو گرام وزنی بم، ڈیٹونیٹر، سیفٹی فیوز، پرائما کارڈ، ہینڈ گرینڈ اور موبائل وغیرہ برآمد کئے گئے ہیں۔ دونوں ملزمان کا حال تعلق ٹی ٹی پی جبکہ پہلے سپاہ صحابہ سے منسلک تھے۔ دوران تفتیش مزید انکشافات کی امید ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close