خیبر پختونخواہ

بچے کو بچانے کی کوشش میں والد اور 3 بھائی جاں بحق

کوہاٹ میں بچے کو بچانے کی کوشش میں والد اور تین بھائی جاں بحق ہوگئے۔ گاؤں سورگل میں کنویں میں گرنے والے بیٹے کو بچانے کے لیے باپ اور 3 بیٹوں نے موت کو گلے لگالیا۔ مقامی ویلفیئر ٹرسٹ کے مطابق گاؤں سورگل کے رہائشی انارگل کا چھوٹا بیٹا کنویں میں گر گیا، جسے بچانے کے لیے باپ نے کنویں میں چھلانگ لگا دی، باپ اور بھائی کو بچانے کے لیے دیگر 3 بیٹے بھی کود گئے۔ مقامی لوگوں نے ڈھائی گھنٹے کی کوشش سے باپ اور 3 بیٹوں کو کنویں سے نکال کر تشویش ناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا۔ جہاں باپ انارگل اور اس کے 3 بیٹے جاوید، نوید اور اجمعین دم توڑ گئے جب کہ ایک بیٹے کا علاج جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close