خیبر پختونخواہ

پشاور دھماکے میں شہید ہونے والے ہارون بلور کا بیٹا کس حال میں ہے؟ ایک اور انتہائی دردناک خبر آ گئی

پشاور : پشاور کے علاقے یکہ توت میں خودکش حملے میں شہید ہونیوالے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ہارون بلور کے خاندان کیلئے ایک بری خبر یہ ہے کہ ا س افسوسناک واقعہ میں ہارون بلور کی شہادت کے ساتھ ساتھ ان کے بیٹے دانیال بلور بھی شدید زخمی ہوئے ہیں جن کو ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے ۔جیونیوز کے مطابق دانیال بلور بھی اپنے والد کے ساتھ کارنر میٹنگ میں شریک تھے جب خود کش حملہ آورنے ہارون بلور کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 5افراد شہید اور متعددزخمی ہوگئے ۔ البتہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ذرائع کے مطابق ہسپتال میں ایک لڑکا شدید زخمی حالت میں موجود ہے لیکن ہسپتال ذرائع نے اس بات کی تصدیق نہیں کہ یہ لڑکا دانیال بلور ہی ہے جو ہارون بلور شہید کا بیٹا اور بشیر بلور شہید کا پوتا ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close