More share buttons
Share with your friends










Submit
خیبر پختونخواہ

اسفندر یار ولی خان کا انتخابی مہم جاری رکھنے کا اعلان

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

پشاور :عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے پارٹی کی انتخابی مہم جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے ہارون بلور کی شہادت پر کہا کہ پہلے باپ گیا پھر بیٹا شہید ہوگیا، بلور فیملی کو اس لیے ہدف بنایا جا رہا ہے کیونکہ جب تک یہ ہیں پشاور پرکوئی قبضہ نہیں جماسکتا۔ اے این پی کے سربراہ نے کہا کہ پرامن طریقے سے تین دن سوگ منائیں گے اور اس دوران کوئی جلسہ جلوس نہیں ہوگا، تین دن بعد پارٹی انتخابی عمل معمول کے مطابق شروع کرے گی۔ایک سوال کے جواب میں اسفندر یار ولی کا کہنا تھا کہ امپائر وہ نہیں رہا، یہ امپائر نہیں دہشتگرد ہیں، یہ لوگ جو بھی کرتے ہیں لیکن ہم نے میدان نہیں چھوڑنا، ہم نے الیکشن لڑنا ہے اور انشا اللہ جیتنا ہے۔ اسفند یار ولی نے کہا کہ ہر داڑھی والے کو نہیں پکڑ سکتے، ہر داڑھی والے کو طالبان کہنا زیادتی ہوگی، ان میں ہمت ہے تو سیدھی طرح میدان میں آئیں اور مقابلہ کریں، پیٹھ پر وار نہ کریں۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
ٹیگز

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے