خیبر پختونخواہ

حکومت کا معاشی خوشحالی کا پلان شیخ چلی کا خواب ہے، مولانا فضل الرحمان

ڈیرہ اسماعیل خان: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت کا معاشی خوشحالی کا پلان شیخ چلی کا خواب ہے اور معیشت کو بھیک پر چلایا جارہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کہتی ہے لوگوں کو گھر دیں گے لیکن کراچی سے لے کر چترال تک تجاوزات کے نام پر لوگوں کے گھر گرائے جارہے ہیں اور لوگوں کو بے روزگار کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تو تباہی ہی تباہی ہے، یہ تباہی کا پیغام لے کر آئے ہیں اور لوگوں کو اس مقام پر لاکر خود بھیک مانگنے میں لگے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت خارجہ، داخلہ اور معیشت سمیت تمام شعبوں میں ناکام ہے، حکومت کا معاشی خوشحالی کا پلان شیخ چلی کا خواب ہے اور معیشت کو بھیک پر چلایا جارہا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تین ماہ میں ڈالر 106 روپے سے 142 روپے کا ہوگیا اور اب حکومت کو ووٹ دینے والے خود شرمندہ ہیں، بھارت کے ساتھ پینگیں بڑھانے والے سی پیک پرسوال اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا 100 روزہ پلان صرف انڈے مرغی تک محدود ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close