خیبر پختونخواہ

جنوبی وزیرستان: بارودی سرنگ کے دھماکے میں سکیورٹی اہلکار شہید

شہید ہونیوالے اہلکار کی شناخت سپاہی ایازالدین کے نام سے ہوئی

پشاور: تحصیل سراروغہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے سکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق واقعہ وزیرستان کی تحصیل سراروغہ میں زیرزمین بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اہلکار چیک پوسٹ کے لیے پانی کا پائپ ٹھیک کرنے گیا کہ راستے میں دھماکا ہوگیا۔ شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت سپاہی ایازالدین کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق لاچی کوہاٹ سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں افغانستان سے حملہ، 3 پاکستانی سکیورٹی فورسز کے جوان شہید

سپاہی ایاز الدین فرنٹیر کانسٹیبلری سے تھا، شہید اہلکار کی نماز جنازہ مانزئی قلعہ میں ادا کردی گئی، جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close