خیبر پختونخواہ

کل پریڈ گراؤنڈ کے جلسے میں بھرپور شرکت کرینگے : پرویز خٹک

صوابی :وزیراعلیٰ خیبر پختو نخوا پرویز خٹک نے صوابی  انٹر چینج پر موجود  کھلاڑیوں کو  کپتان کی  طرف  سے مبارک  باد  دی ان  کا کہنا تھا کہ کل  پیریڈ  گراؤنڈ   کےجلسے میں  بھرپور شرکت کریں گے کارکن  تیاری کر لیں ۔۔

تفصیلات کےمطابق  صوابی  انٹر  چینج پر پی ٹی آئی قافلے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے    کہا کہ  سپریم کورٹ نے پاناما لیکس پر  کمیشن  بنانے کا فیصلہ کیا  ہے جو خوش آئند  ہے  انہوں نے کارکنوں کو  مبارک دیتے ہوئے  انہیں یوم تشکر کی تیاری کرنے کی بھی  ہدایت کی ۔  عدالت کے  فیصلے پر  کھلاڑی بھی  خاصے خوش دکھائی  دے رہے تھے اور انہوں نے جوڈیشل کمیشن سے متعلق فیصلے کو سراہا۔

کارکنوں  سے خطاب میں وزیراعلیٰ خیبر پختو نخوا کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے  احتجاج کا مقصد حکمرانوں تک پیغام پہنچانا تھا کہ اب مزید  کرپشن  نہیں چلے گی  ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close