خیبر پختونخواہ

پانامہ کیس کے فیصلے کا انتظار ہے، اگر حکومت ملی تو ہم کرپٹ افراد کو جیلوں میں ڈالیں گے، سراج الحق

پشاور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ امریکا نے اپنی پالیسیوں سے پورے خطے کے امن کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے اور دنیا کو انتہا پسندی کی آگ میں دھکیل دیا۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران بہرے اور گونگے بن گئے ہیں، ذہنی غلامی نے ملک کو ابتر حالات تک پہنچا دیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک کی خارجہ اور معاشی پالیسیاں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہیں، ایسی صورتحال میں اس ملک کو سب سے زیادہ ایک جرات مند لیڈر کی ضرورت ہے، اگر قوم نے ساتھ دیا تو جماعت اسلامی ہر قسم کے مافیا کا خاتمہ کر کے ملک کو مثبت راہ پر گامزن کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کے فیصلے کا انتظار ہے، اگر ہمیں حکومت کرنے کا موقع ملا تو ہم کرپٹ افراد کو اقتدار کے تخت پر بٹھانے کی بجائے جیلوں میں ڈالیں گے کیونکہ جیل ہی ایسے لوگوں کیلئے بہترین جگہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close