پنجاب

سپریم کورٹ میں جس شہزادے کا خط جمع کروایا گیا وہ تصدیق ہی کرنے نہیں آئے، شیخ رشید

روالپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں جس شہزادے کا خط جمع کروایاگیا ،جے آئی ٹی میں آکر اس نے اپنے خط کی تصدیق نہیں کی۔جس سے ثابت ہوتا ہے کہ نواز شریف نے سپریم کورٹ میںغلط ثبوت جمع کروائے۔ روالپنڈی میں عید ملن پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان کا پورا کیس قطری شہزادے کے خط پر مربوط تھا،جب اسی نے گواہی نہیں دی تو ان کا سارا کیس ختم ہوگیا۔ سابق وفاقی وزیر کے مطابق نواز شریف نے عوام کاپیسہ باہر منتقل کر کے منی لانڈرنگ کی۔ ان کاکہنا تھا کہ ہمارے بچے تو 18سال کی عمر تک اپنادماغ استعمال نہیں کرتے ان کے بچے اسی عمر میں کروڑوں کے مالک تھے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہناتھا کہ نواز شریف کا پانامہ کیس میں نام آنے کی وجہ سے پورے ملک کا نام بدنام ہوا،اسی وجہ سے ان کی جماعت میں بھی دھڑے بندی شروع ہو گئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کا پورا خاندان ہی چور ہے اور یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ اگر شریف خاندان نہیں ہو گا تو نعوذبااللہ پاکستان ہی نہیںرہے گا۔ملک کے اداروں کو متنازعہ بنا یا جارہاہے اگرسپریم کورٹ کی جانب میلی آنکھ سے دیکھا گیا تو پوری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہو گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close