پنجاب

ملک قحط کی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے

سیالکوٹ: ان کو اقتدار کی حوس ہے یہ ملکی سالمیت کو داؤ پر لگا رہے ہیں

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ملک بدترین سیلابی صورتحال سے گزر رہا ہے، 3 کروڑ سے زائد افراد متاثر اور فصلیں تباہ ہو چکی ہیں، قحط کی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 2 آڈیوز لیک ہوئی ہیں، کے پی اور پنجاب کے وزرائے خزانہ کی آڈیو لیک ہوئی ہے، آئی ایم ایف مسلم لیگ ن کو پیسے نہیں دے رہی، یہ پیسے مہنگائی سے نجات حاصل کرنے کے لیے ملنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کو اقتدار کی حوس ہے یہ ملکی سالمیت کو داؤ پر لگا رہے ہیں، یہ راء کا منصوبہ ہے کہ پاکستان کو معاشی طور پر تباہ کیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close