پنجاب

عمران خان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں

گجرات کے عوام کپتان کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔

مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں، آج کا جلسہ آخری کیل ثابت ہوگا۔

مونس الہٰی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ گجرات کے عوام کپتان کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔ عوام آج عمران خان پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کریں گے۔ آج کا جلسہ امپورٹڈ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔ امپورٹڈ حکومت اور اس کے ترجمان بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ عمران خان امپورٹڈ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close