پنجاب

لانگ مارچ کامیابیاں سمیٹتا اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے : فیاض چوہان

لاہور : رانا ثناء اللہ کان کھول کر سن لو، تم عوام کے شکنجے سے بچ کر نہیں جا سکتے۔

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کان کھول کر سن لو، تم عوام کے شکنجے سے بچ کر نہیں جا سکتے۔ عوام کے ہتھے چڑھ گئے تو تجھے دال آٹے کا بھاؤ پتا چلے گا۔ ان کی عمران خان کو دھمکیاں صریحاً آئین اور قانون کے خلاف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت عمران خان کے خلاف اس طرح کی گفتگو کر کے عوام کے غم و غصّے کو بڑھا رہی ہے۔ دوسری طرف لانگ مارچ کامیابیاں سمیٹتا اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج راولپنڈی میں پی ٹی آئی خواتین ونگز کی زیر قیادت مشتعل بردار جلوس نکالا جا رہا ہے۔ جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین شرکت کریں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close