پنجاب

یہ اسمبلیاں توڑتے ہیں تو ہم الیکشن کے لیے بھی تیار ہیں : عطا تارڑ

مونس الہٰی اور ان کے والد نہیں چاہتے پنجاب اسمبلی ٹوٹے

لاہور:  ہم جمہوری سوچ کے مالک ہیں، پوری کوشش کررہے ہیں اسمبلیاں نہ ٹوٹیں۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسمبلیوں کی تحلیل روکنے کیلئے تحریک عدم اعتماد کا پیش ہوجانا کافی ہے، قانونی طور پر چیزیں بہت واضح ہیں، قانونی ماہرین سے مشاورت کی گئی، تحریک عدم اعتماد کے لیے کسی بھی وقت کہا جاسکتا ہے، تحریک عدم اعتماد جمع ہوتے ہی اسمبلی کی تحلیل رک جائے گی۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پتہ نہیں پرویز الہٰی کے پاس ووٹوں کی تعداد پوری ہے یا نہیں، باپ بیٹا بہت سی چیزوں پر ایڈوانس لے چکے ہیں، پنجاب حکومت اربوں کی نئی گاڑیاں خرید رہی ہے، گاڑیاں گجرات سے خریدی جارہی ہیں، عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد پرویز الہٰی کے کہنے پر جمع کرائی۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں وزراء کی تنخواہ 12،12 لاکھ روپے ہے، مونس الہٰی نے متنازع بیان دے کر حالات کا رخ بدلنے کی کوشش کی، مونس الہٰی نے کئی ہزار ایکڑ زمین خرید لی اور 2اضلاع کو آپس میں منسلک کردیا، پنجاب میں پوسٹنگ ٹرانسفر کے لیے ہر گریڈ کا ایک الگ ریٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مونس الہٰی اور ان کے والد نہیں چاہتے پنجاب اسمبلی ٹوٹے، پرویز الہٰی نہیں چاہتے پنجا ب میں لوٹ مار ختم ہو، اگر یہ اسمبلیاں توڑتے ہیں تو ہم الیکشن کے لیے بھی تیار ہیں، سرکاری طاقت چھوڑ کر میدان میں آئیں، ہم نے باپ بیٹے کی طرح ڈاکے اور لوٹ مار نہیں کی، آپ نے پنجاب میں کوئی پراپرٹی اور ٹھیکا نہیں چھوڑا، ہم جمہوری سوچ کے مالک ہیں، پوری کوشش کررہے ہیں اسمبلیاں نہ ٹوٹیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close