پنجاب

نواز شریف نے پیپلز پارٹی کی حکومت بچانے کیلئے اپنی مقبولیت داؤ پر لگائی، سعد رفیق

لاہور: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی مسلم لیگ (ن) سے شکایات درست نہیں کیونکہ نواز شریف نے پیپلز پارٹی کی حکومت بچانے کے لئے اپنی مقبولیت داؤ پر لگائی۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی مسلم لیگ (ن) سے شکایات درست نہیں، زرداری صاحب نے خود کئی بار میثاق جمہوریت سے انحراف کیا جب کہ نواز شریف نے پیپلز پارٹی کی حکومت بچانے کے لئے اپنی مقبولیت داؤ پر لگائی تھی۔

سعد رفیق نے کہا کہ اعتزاز احسن اگر آصف زرداری کی آواز ہیں تو پیپلز پارٹی کو خدا حافظ کہنا بہتر ہے، مسلم لیگ (ن) کو سیاست چلانے کے لیے کسی بیساکھی کی ضرورت نہیں، مسلم لیگ (ن) اللہ کی تائید اور عوامی طاقت پر انحصار کرتی ہے، آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) ہی عوام کی پہلی ترجیح ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close