پنجاب

گورنر پنجاب کا الیکشن کے حکم کیخلاف لاہور ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ

لاہور: گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے صوبے میں الیکشنز کرانے کے لاہور ہائیکورٹ کے حکم سے متعلق درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے الیکشن کمیشن وفد نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے گورنرہاؤس پنجاب میں ملاقات کی۔

اس موقع پر چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب بھی موجود تھے۔ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے صوبے میں انتظامی اور امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
اجلاس میں فیصلے کی تشریح اور وضاحت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

گورنر پنجاب لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کریں گے اور سنگل بنچ کے فیصلے کے قانونی دائرہ کار کو چیلنج کریں گے۔

گورنر لاہور ہائی کورٹ سے فیصلے کی تشریح کی درخواست کرتے ہوئے پوچھیں گے کہ الیکشن تاریخ سے متعلق فیصلہ کیسے گورنر پنجاب پر لاگو ہوتاہے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے اور گورنر سے مشاورت کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close