پنجاب

مفت آٹا سینٹر سے آٹا فروخت کرنیوالے ملزمان گرفتار

شیخوپورہ:  کرکٹ اسٹیڈیم  میں قائم مفت آٹا سینٹر سے 250 روپے فی تھیلا فروخت کرنیوالا گروہ پکڑا گیا

اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ لاریب اسلم کے مطابق 8 نوسر باز مفت آٹا سینٹر پر جعلی مہریں لگا کر 250 روپے فی تھیلا فروخت کر رہے تھے، گروہ سے سیکڑوں شناختی کارڈز اور جعلی مہریں برآمد کر لی گئیں۔

ملزمان نے گزشتہ دنوں سرکاری آٹے کے ایک ہزار سے زائد تھیلوں کی جعلی مہریں لگا کر سرکاری رسیدیں جاری کیں، 8 رُکنی گروہ کو تھانا اے ڈویژن پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

پولیس نے ملزمان سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ کا کہنا ہےکہ دیگر ذمہ داران کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close