پنجاب

سرگودھا میں محرم الحرام کے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی گئی

سرگودھا: کمشنر سرگودہا ڈویژن ندیم محبوب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عاشورہ محرم کے دوران امن عامہ کی صورتحال کے قیام کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، انتظامیہ اور پولیس نے علماء کرام کے ساتھ میٹنگ اور مشاورت کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، حساس مقامات اور روٹس کا جائزہ لیا جا چکا ہے، انتظامیہ کا امن کمیٹی کے ساتھ مسلسل رابطہ رہے گا۔ وہ کمشنر آفس سرگودہا کے کانفرنس ہال میں وڈیو لنک کے ذریعے ڈویژنل امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں ڈی پی او محمد سہیل چوہدری، اے ڈی سی ریونیو طارق نیازی کے علاوہ دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز، ڈی پی اوز اور مختلف مسالک کے علماء کرام نے شرکت کی۔ کمشنر نے کہا کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی مختلف مذہبی تنظیموں کا انتظامیہ کے ساتھ تعاون مثالی ہے، جس سے ڈویژن بھر میں امن عامہ کی صورتحال برقرار رہے گی۔ اس موقع پر سہیل چوہدری نے کہا کہ محرم جلوسوں اور مجالس کے پر امن انعقاد کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر لئے گئے ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عرفان اﷲ ثنائی، قاری احمد علی ندیم، احمد مسعود زیدی اور علمائے کرام نے یقین دلایا کہ علمائے کرام انتظامیہ کا دست و بازو ہیں، کسی کو مذہبی منافرت اور کشیدگی پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close