پنجاب

اپنی سگی بیٹیوں سے زیادتی کے الزام میں گرفتار چاچا ٹی ٹوئنٹی کی پولیس والوں نے کیا حالت کردی؟ ویڈیو دیکھ کر آپ بھی کانپ جائیں گے

حافظ آباد: اپنی سگی بیٹیوں سے زیادتی کے الزام میں گرفتار چاچا ٹی ٹوئنٹی مہر زمان کو پولیس نے دوران حراست شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنی دو سگی بیٹیوں کے ساتھ طویل عرصہ تک جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار چاچا ٹی ٹوئنٹی کو عدالت میں پیش کیا گیا تو ان کی حالت انتہائی خراب تھی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نورزمان مشکل سے چل پا رہا ہے اور اس کے جسم پر جگہ جگہ تشدد کے نشانات ہیں۔ پیشی کے دوران ایک جگہ پر نورزمان کو بٹھایا گیا تو صحافیوں نے اس کی ٹانگوں سے کپڑا ہٹا کر دیکھا تو وہاں بھی گہرے زخم لگے ہوئے تھے۔ اس موقع پر صحافیوں نے نورزمان سے ان پر عائد کیے جانے والے الزامات کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ دوران حراست ان پر تشدد کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے نور زمان پاکستان کرکٹ ٹیم کے میچز کے دوران انتہائی جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے نظر آیا کرتے تھے جس کی وجہ سے انہیں چاچا ٹی ٹوئنٹی کا لقب دیا گیا۔ کچھ روز پہلے ان کی اہلیہ نے الزام عائد کیا تھا کہ وہ کئی سال سے اپنی ہی دو سگی بیٹیوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بناتا آ رہا ہے۔ دوران تفتیش چاچا ٹی ٹوئنٹی نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے جبکہ ڈی این اے کے نمونے لاہور فرانزک ٹیسٹ کیلئے بھجوائے جا چکے ہیں جہاں سے حتمی رپورٹ آنا باقی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close