پنجاب

پنجاب سے 9 خطرناک دہشت گرد گرفتار

لاہور: دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی کی مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 9 خطرناک دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔

ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 9 خطرناک دہشت گرد گرفتار کیے گئے ہیں۔ یہ کارروائیاں ملتان، راولپنڈی،سرگودھا،بہاولپور ، ساہیوال اور گوجرنوالہ میں کی گئیں۔ دہشت گردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے۔

دہشت گردوں سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، گولیاں اور نقدی برآمد کرلی گئی ہے۔ حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کی شناخت عتیق، رشید، ریاض، صدیق، شعیب، رحیق، زاہد، کاشف اور مقصودکے نام سے ہوئی۔ دہشت گردوں کے خلاف 9 مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق رواں ہفتے284 کومبنگ آپریشنز کے دوران 56 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ہیں، اس دوران 13949 افراد سے پوچھ کچھ کی گئی ۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پُرعزم ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close