پنجاب

وسطی پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز بارش ، پانی گھروں میں داخل،

 فیصل آباد: بارش کے پانی کے باعث مختلف سڑکوں پر بیشتر موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں بند ہو گئیں۔

گوجرانوالہ، فیصل آباد، قصور، چونیاں سمیت وسطی پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز بارش ہوئی ہے۔

گوجرانوالہ میں چند گھنٹوں کے دوران 138 ملی میٹر تک بارش سے سڑکیں اور انڈرپاسز تالاب بن گئے، گاڑیوں کا چلنا مشکل ہو گیا۔

قصور اورچونیاں میں موسلادھار بارشوں کے بعد گھٹنوں گھٹنوں پانی جمع ہو گیا، جبکہ پانی گھروں میں بھی داخل ہو گیا۔

گوجرانوالہ اور اس کے گرد و نواح میں بارش کے بعد سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا، نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے۔

بارش کے پانی کے باعث مختلف سڑکوں پر بیشتر موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں بند ہو گئیں۔

گوجرانوالہ کے علاقوں سیٹلائٹ ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن اور پیپلز کالونی کی شاہراہوں پر بارش کا پانی جمع ہو گیا۔

سوئی گیس روڈ، حیدری انڈر پاس، پیپلز کالونی انڈر پاس بارش کے پانی سے بھر گئے۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال گوجرانوالہ کے سامنے بھی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا جس کے باعث ڈاکٹروں، مریضوں اور تیمار دارں کو اسپتال میں آمد و رفت میں دشواری کا سامنا ہے۔

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کے مطابق بارش کا پانی نکالنے کے لیے واسا کی ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گوجرانوالہ کے علاقوں گھنٹہ گھر چوک میں سب سے زیادہ 138 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن میں 105 ملی میٹر، ماڈل ٹاؤن میں 82 ملی میٹر اور شیرانوالہ باغ میں 79 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close