پنجاب

تکبر اللّٰہ تعالیٰ کو پسند نہیں جو اپنے دوستوں اور اپنے محسنوں کا نہیں وہ ملک کا بھی نہیں ہو سکتا

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی کی کرپشن کا ابھی صرف ایک قطرہ نظر آیا ہے، پوری داستان سامنے آنا ابھی باقی ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی کرپشن کا ایک قطرہ نظر آیا ہے، پوری داستان سامنے آنا ابھی باقی ہے۔

عبدالعلیم خان کا چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر ردِعمل میں کہنا ہے کہ تکبر اللّٰہ تعالیٰ کو پسند نہیں جو اپنے دوستوں اور اپنے محسنوں کا نہیں وہ ملک کا بھی نہیں ہو سکتا۔

اُنہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی کرپشن ابھی سامنے نہیں آئی، اُنہوں نے نہ کوئی گھڑی چھوڑی نہ کوئی ہیرا۔

علیم خان نے کہا کہ بزدار اور فرح گوگی کی گرفتاری تک تمام شواہد سامنے نہیں آئیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ کرپشن کے شواہد کے لیے ہمیں کسی فورم پر بلایا گیا تو پیش ہوں گے۔

عبدالعلیم خان نے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی لوگ مشاورت کر کے اپنے دوستوں کے ساتھ ہماری پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انشا اللّٰہ پورے پنجاب سے لوگ ہماری پارٹی میں شامل ہوں گے، ہم سب مل کر اپنے منشور پر کام کریں گے۔

دوسری جانب جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ دس سال بعد نئی مردم شماری ہوئی ہے ہر حلقے میں کچھ نہ کچھ فرق تو پڑے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ نئے الیکشن لیٹ ہوئے تو کچھ وقت کے لیے ہوں گے، نئی مردم شماری کے مطابق الیکشن ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمیں کہیں بھی بلایا جائے گا ہم سب کچھ سچ بتائیں گے۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے قصور سے دوست پارٹی جوائن کر رہے ہیں اور ہم اُنہیں دل کی گہرائیوں سےخوش آمدید کہتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم سب دوستوں کے ساتھ مل کر ملک کی خدمت کریں گے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close