پنجاب

پی ٹی آئی کے روپوش کارکنوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی کے روپوش کارکنوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔

پولیس کی جانب سے جناح ہاؤس حملہ کیس کی تحقیقات مزید تیز کردی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں پولیس نے پی ٹی آئی کے 268 روپوش کارکنوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست دائر کردی ، جو کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی نے منظور کرلی۔

درخواست منظور کرنے کے بعد عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 268 کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
فیصلے کے مطابق جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملزمان کے بیانات کی روشنی میں مزید 268 ملزمان کو نامزد کیا ۔ ملزمان روپوش ہیں اور گرفتاری سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے مطابق شواہد موجود ہیں ۔ پولیس کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close