پنجاب

اس وقت ملکی معیشت کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے : اعجاز الحق

فوج اور عدلیہ کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی

 لاہور: سیاسی جماعتوں کو معیشت پر ذاتی اختلافات پس پشت ڈال دینے چاہئیں۔

اعجاز الحق نے  کہا کہ اس وقت ملکی معیشت کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے، اسمگلنگ کے خلاف کارروائی نے مثبت اثرات مرتب کیے۔

اعجاز الحق نے مزید کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ ہر سیاسی جماعت کیلئے یکساں ہونی چاہیے، اگر احتساب ہو تو سب کیلئے ایک پیمانہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فوج اور عدلیہ کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی، نگران وزیراعظم کو سیاسی بیانات نہیں دینے چاہئیں۔

اعجاز الحق نے کہا کہ نواز شریف کے استقبال سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا، شہباز شریف جو پیغام لندن لے کر گئے تھے اس کا ردعمل دیکھنا ہوگا، پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ اب کسی این آر او کی ضرورت نہیں۔

اس موقع پر چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ ق لیگ، مسلم لیگ ضیا کے آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر بھی بات ہوگی، بہتر ہے کہ چوہدری برادران اپنی اپنی الگ سیاست کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو سوچنا چاہیے کہ مہنگائی کو کس طرح کم کیا جائے، عام آدمی پر مہنگائی کا کم سے کم بوجھ ڈالا جانا چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close