پنجاب

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو گھروں پر لگژری ٹیکس وصولی سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے پنجاب حکومت کی جانب سے گھروں پر عائد لگژری ٹیکس کے خلاف درخواست کی سماعت کی ۔فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے پنجاب حکومت کو 2کنال سے بڑے گھروں پر عائد لگژری ٹیکس کی وصولی سے روک دیا ۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ”پنجاب حکومت لگژری ٹیکس وصول نہیں کر سکتی “۔ عدالت نے حکومتی وکیل سے استفسار کیا کہ بتایا جائے کس قانون کے تحت گھروں پر لگژری ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے ۔
یاد رہے پنجاب حکومت نے فنانس بل 2014ءکے تحت 2کنال سے بڑے گھروں پر لگژری ٹیکس نافذ کیا تھا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close