پنجاب

21 اکتوبر کو پاکستان کا لیڈر نواز شریف واپس آرہا ہے

نواز شریف نے عوام کی خاطر اقتدار کے دن کم اور مشکلات کے دن زیادہ دیکھے، مریم نواز

لاہور: تاریخ گواہ ہے نوازشریف نے کبھی انتقام نہیں لیا۔ ہر بار نوازشریف کو زخم لگے، ہر بار انہوں نے پاکستان کو لگے زخم بھرے

لاہور میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف نے عوام کی خاطر اقتدار کے کم اور مشکلات کے دن زیادہ دیکھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 21 اکتوبر کو پاکستان کا لیڈر نواز شریف واپس آرہا ہے، 7 سال سے پاکستان میں چھائی اداسی امید میں بدلنے جارہی ہے، نواز شریف کے سوا کوئی وزیراعظم آیا جس نے قیمتیں نہ بڑھنے دی ہوں؟َ

انہوں نے کہا کہ اگر 8 اکتوبر کو یہ عالم ہے تو 21 اکتوبر کو کیا ہوگا، کل ہم پر برا وقت تھا، انہوں نے دن رات گالم گلوچ کی، ہم پر الزامات لگائے، ہم ایسے نہیں کریں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ 4 برس ایسے جوکروں کی حکومت تھی جو جتنی بڑی گالی دیتا تھا اسے اتنی بڑی وزارت ملتی تھی، ہیلتھ کارڈ جس کا ٹھیکیدار آج کوئی اور بنا ہے وہ پروگرام نواز شریف نے بنایا تھا۔

حمزہ شہبازشریف نے ایک بیان میں کہا کہ تاریخ گواہ ہے نوازشریف نے کبھی انتقام نہیں لیا۔ ہر بار نوازشریف کو زخم لگے، ہر بار انہوں نے پاکستان کو لگے زخم بھرے

حمزہ شہبازشریف نے کہا کہ قوم کا اتحاد، معاشی بحالی اور مہنگائی سے عوام کی نجات نوازشریف کا مشن ہے ، چوتھی بار نوازشریف کا وزیراعظم بننا مہنگائی سے چوتھی بار عوام کی جان چھڑانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہر بار گری ہوئی معیشت اور قومی وقار کو نوازشریف نے ہی سنبھالا ، ہر بار نوازشریف کو زخم لگے۔
حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ڈلیور کیا ہر وعدہ پورا کیا، پاکستان کی ترقی اور مہنگائی سے عوام کی نجات کی لکیر صرف نوازشریف کے ہاتھ میں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close