پنجاب

پاکستان نے تمام تررکاوٹوں کے باوجود خطے کے امن کیلیے بہت کچھ کیا،آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے تمام تر رکاوٹوں کے باوجود خطے کے امن کے لیے بہت کچھ کیا جب کہ پاکستانی عوام کےعزم کے مطابق امن کےلیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے امریکی صدر کی نائب معاون لیزا کرٹس کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی جس میں ایلس جی ویلس اور امریکی سفیرڈیوڈ ہیل بھی شامل تھے جب کہ امریکی وفد نے جنوبی ایشیا سے متعلق امریکی پالیسی پر بریفنگ دی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور پاک افغان تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا جب کہ امریکی وفد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور آرمی چیف نے امریکی وفد کو خطے کی سیکیورٹی سے متعلق پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود پاکستان نے خطے کے امن کے لیے بہت کچھ کیا جب کہ پاکستانی عوام کےعزم کے مطابق امن کےلیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close