پنجاب

کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخوں میں کم از کم 2 دن کی توسیع کی جائے

لاہور: عام انتخابات کے لیے پولنگ کی تاریخ کو بدلے بغیر کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخوں میں کم از کم 2 دن کی توسیع کی جائے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے الیکشن سیل کے چیئرمین سینیٹر اسحاق ڈار کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط لکھا گیا ہے، جس میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کے دن کو چھوڑ کر الیکشن شیڈول میں تبدیلی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

چیئرمین الیکشن سیل پاکستان مسلم لیگ ن اسحاق ڈار کی جانب سے لکھے گئے خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے صرف 3 دن کا وقت دیا گیا ہے۔ کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کے لیے 7 دن کا وقت دیا گیا ہے۔ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت انتہائی قلیل ہے۔

خط کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے خاصی دستاویزات درکار ہوتی ہیں۔ درست اور نامکمل دستاویزات کی بنا پر کاغذات نامزدگی مسترد ہو سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ عام انتخابات کے لیے پولنگ کی تاریخ کو بدلے بغیر کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخوں میں کم از کم 2 دن کی توسیع کی جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close