پنجاب

2024 کے الیکشن کمیشن میں بڑی بڑی سیاسی فیملیز کے بچے بھی میدان میں اتار آ ئے

الیکشن 2024  کے دنگل کی تیاری کیلئے بڑے بڑے سیاسی گھرانوں نے اپنے بچوں کو بھی میدان میں اتار دیا۔

جنوبی پنجاب میں یوسف رضا گیلانی، جہانگیر ترین، شاہ محمود قریشی فیملیز کے بڑوں کے ساتھ ساتھ ان کے بیٹے اور بیٹیاں بھی الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہیں۔

یوسف رضا گیلانی کے تین بیٹے، جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے بیٹا اور بیٹی بھی قسمت آزمائیں گے۔

تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز ہے، جس کے بعد حتمی امیدوار میدان میں نظر آئیں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے خود کاغذات جمع کروانے کے ساتھ ساتھ اپنے بیٹوں عبدالقادر گیلانی، موسیٰ گیلانی اور علی حیدر گیلانی کو میدان میں اتارا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اپنے بیٹے زین قریشی اور بیٹی مہر بانو قریشی کو میدان میں اتار دیا۔

سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین ان کے بیٹے علی ترین اور بیٹی مہر ترین بھی عام انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

سابق گورنر پنجاب مصطفیٰ کھر نے بھی اپنے بیٹے محمد یار کھر کو میدان میں اتار دیا ہے۔ لودھراں سے جہانگیر ترین کو شکست دینے والے صدیق بلوچ اور ان کے دو بیٹے زبیر بلوچ اور عمیر بلوچ نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو ہرانے والے محمد اقبال شاہ کے دو بیٹے عامر اقبال شاہ اور مدثر جہانزیب شاہ نے بھی کاغذات جمع کروائے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close