پنجاب

پی ٹی آئی کی صنم جاوید کے این اے 119 سے کاغذات نامزدگی مسترد

این اے 56 راولپنڈی سے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے

لاہور: قومی اسمبلی کے حلقے این اے 119 سے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے

این اے 122 لاہور سے لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق، پی ٹی آئی کے لطیف کھوسہ اور اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔

این اے 78 گوجرانوالہ سے مسلم لیگ ن کے خرم دستگیر کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے، جبکہ این اے 108 جھنگ سے پی ٹی آئی کے صاحبزادہ محبوب سلطان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔

این اے 122 لاہور اور این اے 89 میانوالی سے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی ان کے سزا یافتہ ہونے کی بنا پر ریٹرننگ افسران نے مسترد کردیے، جبکہ این اے 130 لاہور سے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی کے تین حلقوں این اے 150، 151، اور این اے 214 سے مسترد کردیے گئے۔ پی پی 218 سے بھی ان کے کاغذات مسترد ہوگئے۔

این اے 242 کراچی سے صدر ن لیگ شہباز شریف، ایم کیو ایم کے مصطفیٰ کمال، پیپلز پارٹی کے عبدالقادر مندوخیل اور پی ٹی آئی کے رضوان خانزادہ کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 127 لاہور سے بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے، جبکہ پی ٹی آئی کے اعجاز چوہدری کے مسترد کردیے گئے۔

این اے 56 راولپنڈی سے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے، جبکہ حنیف عباسی اور دانیال چوہدری کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔

ریٹرننگ آفیسر کا کہنا ہے کہ گجرات میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 64 سے چوہدری شجاعت کے بیٹے چوہدری سالک کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔

پنجاب اسمبلی کی صوبائی نشست پی پی 169 سے پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید کے کاغذات نامزدگی مسترد اور پی پی 179 سے ن لیگ کے ملک محمد احمد خان کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔

پنجاب اسمبلی کی صوبائی نشست پی پی 32 گجرات سے پرویز الہٰی، قیصرہ الہٰی، مونس الہٰی، سمیرا الہیٰ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔

پی پی 172 سے رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے، جبکہ رہنما پی ٹی آئی اعظم نیازی اور بجاش نیازی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔ اسی نشست پر ن لیگ کے رانا مشہود کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لیے گئے۔

نادہندہ ہونے، مفرور ہونے اور شناختی کارڈ بلاک ہونے پر رہنما پی ٹی آئی قاسم سوری کے کاغذات نامزدگی حلقہ این اے 263 سے مسترد کردیے گئے، یو اے ای کا اقامہ رکھنے پر سردار اختر مینگل کے این اے 264 کوئٹہ پر کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔

رہنمان لیگ ایاز صادق کے این اے 117 سے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے، جبکہ این اے 149 ملتان سے جہانگیر ترین کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے، پی ٹی آئی کے عاطف خان کے کاغذات نامزدگی پی کے 59 سے مسترد ہوگئے۔

این اے 151 ملتان سے پیپلز پارٹی کے موسیٰ گیلانی، ن لیگ کے غفار ڈوگر اور محمود الحسن کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے، جبکہ این اے 264 کوئٹہ سے میر خالد لانگو اور پرنس عمر احمد زئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔

بلوچستان میں این اے 264 سے جمال رئیسانی ،کبیر احمد ، صلاح الدین مینگل ، فرید رئیسانی، حضور بخش اور سردار عبدالرزاق کے کاغذات منظور ہوگئے۔

رہنما پی ٹی آئی ملک عامر ڈوگر کے این اے 149 ملتان سے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے، پی ٹی آئی کے رہنما عاطف خان کے این اے 22 اور پی کے 59 سے کاغذات مسترد کردیے گئے، جبکہ این اے 22 پر پی ٹی آئی رہنما عبدالسلام آفریدی کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کردیے گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close