پنجاب

فیض آباد دھرنا کیس، فیض حمید نے انکوائری کمیشن کو بیان ریکارڈ کرا دیا

انٹر سروسز انٹیلی جنس ( آئی ایس آئی ) کے سابق ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی ) لیفٹیننٹ جنرل( ر ) فیض حمید نے فیض آباد دھرنا کیس میں انکوائری کمیشن کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔

فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے انکوائری کمیشن کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فیض حمید نے کمیشن کی طرف سے فراہم کردہ سوالوں کے جواب بھی دے دیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی کی جانب سے انکوائری کمیشن کو بتایا گیا کہ انہوں نے کہ حکومت کی ہدایت پر ٹی ایل پی سے مذاکرات کئے تھے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے بنایا گیا دھرنا کمیشن ڈاکٹر اخترعلی شاہ کی سربراہی میں کام کررہا ہے جبکہ کمیشن میں سابق آئی جی طاہرعالم اور خوشحال خان شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close