پنجاب

ہم وہ وعدے کریں گے جو پورے کرسکیں : جہانگیر ترین

 ملتان: پی ٹی آئی سے ہمیں بہت زیادہ امیدیں وابستہ تھیں، پی ٹی آئی اپنے مؤقف سے ہٹ گئی، ہمارا مؤقف وہی ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ن لیگ سے کچھ نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ، کچھ پر مقابلہ ہے، الیکشن میں کامیابی کیلئے بھرپور محنت کررہے ہیں، ملتان میں ترقی کا نیا سفر شروع کریں گے۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ ملتان کے مسائل حل کریں، ہم وہ وعدے پورے کریں گے جو پورے کرسکیں، الیکشن میں ہمیشہ لیول پلیئنگ فیلڈ ہوتی ہے، ہم مشکل کاموں میں ہاتھ ڈالیں گے۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ووٹر الیکشن بوتھ میں اکیلا ہوتا ہے، مرضی سے ووٹ ڈالتا ہے، میری کوشش ہوگی حلقے اور ملک کیلئے کام کریں، 2018 میں جذبے کیساتھ آئے تھے ہم نے بہت محنت کی تھی، پی ٹی آئی کی شروعات اچھی ہوئی بعد میں کیا ہوا سب جانتے ہیں، پی ٹی آئی سے ہمیں بہت زیادہ امیدیں وابستہ تھیں، پی ٹی آئی اپنے مؤقف سے ہٹ گئی، ہمارا مؤقف وہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابی نشان کا فیصلہ ہمارا نہیں، الیکشن کمیشن کا ہے، ن لیگ سے کچھ نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ، کچھ پر مقابلہ ہے، الیکشن میں کامیابی کیلئے بھرپور محنت کررہے ہیں، ملتان میں ترقی کا نیا سفر شروع کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close