پنجاب

ایم کیو ایم کا مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مل کر چلنے پر اتفاق

رائیونڈ: ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیو ایم قائدین وفد نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔

سیاسی بیٹھک میں نئی حکومت سازی ، آئندہ سیاسی حکمت عملی سمیت دیگر اہم امور پر مشاورت ہوئی۔ مسلم لیگ ن اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے مطالبات کی لسٹ نوازشریف کے سامنے رکھ دی اور ن لیگ کی حکومت بننے کی صورت میں سندھ کی گورنر شپ مانگ لی جبکہ کراچی میں وفاق کے ترقیاتی منصوبوں میں آن بورڈ رکھنے کا مطالبہ بھی کیا۔

نوازشریف نے ایم کیو ایم کی شرائط کا مثبت انداز میں جواب دیا اور ایم کیو ایم و پیپلزپارٹی کے درمیان مصالحانہ کردار ادا کرنے کی حامی بھرلی۔

نوازشریف نے شہبازشریف کو ہدایت کی کہ شہبازشریف صاحب آپ کے پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان مصالحانہ کردار ادا کرنا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close