Featuredپنجاب

عدالت کا سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست پر حکومت سے جواب طلب

لاہور: الیکشن ایکٹ کے مطابق جیتنے والے امیدواروں کے حساب سے مخصوص نشستیں سیاسی جماعت کو ملیں گی

لاہور ہائی کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں نہ ملنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

لاہور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست پر حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

پنجاب حکومت کی طرف سے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے استدعا کی کہ ہمیں جواب دینے کے لیے مہلت دی جائے، مخصوص نشستوں پر کچھ ارکان نے حلف اٹھا لیا ہے، باقی نشستوں کی حد تک ہم جواب فائل کردینگے مہلت دی جائے۔
درخواست گزار وکیل نے دلائل دیے کہ یہ معاملہ اہم نوعیت کا ہے اس پر حکم امتناع دیا جائے، ہم نے الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں کے لیے چار خطوط لکھے، لیکن الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستیں دینے کے بجائے درخواست کو ابتدائی طور پر سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن ایکٹ کے مطابق جیتنے والے امیدواروں کے حساب سے مخصوص نشستیں سیاسی جماعت کو ملیں گی، الیکشن کمیشن نہ تو ٹریبونل ہے نہ عدالت، دیگر سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستیں دینے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیاجائے۔

عدالت نے وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کو تحریری جواب جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close