پنجاب

راجن پور آپریشن میں پولیس کو بڑی کامیابی ، کئی ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے

راجن پور:کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کا آپریشن جاری ہے، آپریشن میں پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او دوست محمد نے کہا کہ آپریشن کے دوران 55 ڈاکوؤں نے پولیس کے سامنے ہتھیارڈال دیے ہیں، ہتھیار ڈالنے والوں کا تعلق بنوں اور دولانی گینگ سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام ڈاکو قتل،اغواء اور ڈکیتی سمیت کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ آپریشن میں ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close