پنجاب

پنجاب میں اسموگ کے ڈیرے، ہائیکورٹ کی صوبائی حکومت سے جواب طلبی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ سموگ کی وجوہات اور اس سے نمٹنے کیلئے احتیاطی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے بروقت احتیاطی اقدامات نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکام کو سرزنش کی۔ شہبازشریف نے دریافت کیا کہ محکمہ ماحولیات سمیت دیگر محکموں سے سموگ پر کیا اقدامات کیے۔ اب سر پر پڑی ہے تو آپ جاگ اٹھے ہیں۔ کیا سرکاری فرائض کی انجام دہی کا یہی طریقہ ہے۔ متعلقہ محکموں اور اداروں کو پیشگی اقدامات کرنا چاہئیں تھے۔ سموگ سے قبل احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی مہم چلائی جانی چاہیے تھی۔وزیراعلیٰ نے محکمہ ماحولیات کی سموگ پالیسی انگریزی میں شائع کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے دریافت کیا کہ کیا عام آدمی انگریزی زبان میں یہ پڑھے گا۔ عام آدمی کو اردو زبان میں عام فہم طریقے سے مسئلے کا بتانا چاہیے۔ افسوس کا مقام ہے متعلقہ حکام ذمہ داریاں ادا نہیں کرسکے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ سموگ سے نمٹنے کیلئے جو کچھ انسانی بس میں ہے کیا جائے۔ ادھر لاہور ہائیکورٹ نے بھی سموگ کا نوٹس لیتے ہوئے حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔ عدالت نے دریافت کیا کہ سموگ جیسے اہم مسئلے کے حل کیلئے حکومت نے کیا اقدامات کیے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close