پنجاب

ایل این جی کی ڈیل میں کرپشن ثابت نہ کی تو سیاست چھوڑ دوں گا، شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے نے یہ ثابت کر دیا کہ نواز شریف اگر ا پنی چوری اور ڈکیتی کا اقرار کر لیتے تو نون لیگ کی اتنی بے عزتی نہ ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ اب سپریم کورٹ کے فیصلے کو بائی پاس نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں نے ایل این جی کی ڈیل میں کرپشن ثابت نہ کی تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز نے نواز شریف کی سیاست کا خاتمہ کر دیا، اب تو برطانوی ادارہ نے بھی ثبوت دیدیا کہ مریم لندن کے چاروں فلیٹوں کی مالکن ہے، لیکن وہ کبھی بھی بے نظیر نہیں بن سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف بیرونی دورے کر کے ملک کی ساکھ بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات یقینی ہے کہ ملک میں مارشل لا نہیں لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان قبل از وقت الیکشن چاہتے ہیں، جبکہ میں اپنے وقت پر الیکشن کا حامی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میری اطلاعات کے مطابق شریف خاندان اپنی بیرون ملک جائیدادیں بیچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے بارے میں کوئی حتمی رائے قائم ہی نہیں کی جا سکتی، کیونکہ وہ بہت چالاک انسان ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close