پنجاب

نوازشریف تحریری معافی مانگ کرسعودیہ چلےگئےتھے: پرویزالہٰی

مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف تحریری معافی مانگ کرسعودیہ چلے گئے تھے ۔ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت مقدمہ چلایا گالیکن وہ دبئی چلے گے ۔ فکر کی کوئی بات نہیں اب پرویز مشرف پاکستان آتے جاتے رہے گے۔

مسلم لیگ ق کی تنظم سازی کے سلسلے میں چودھری پرویزالہی کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔ جس میں کامل علی آغا، چودھری ظہیرالدین خان ، ذوالفقار پپن، میاں منیر ، خواجہ طاہر ضیاء ، سمیت دیگر مسلم لیگی رہنماوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الہی نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کسانوں کے لیے سو ارب کا نیا پیکج جاری کرنے سے پہلے وزیراعظم کے کسان پیکج کا حال دیکھ لیتے جو کہ پٹواریوں کی نذر ہوگیا ۔ انہوں نے کہا کہ ق لیگ کے دور میں کسان خوشحال تھا ۔

آج کسان پریشان حال ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف تحریری معافی مانگ کر سعودیہ روانہ ہوئے تھے پرویزمشرف کی جان کو خطرہ تھا لیکن انہوں نے انہیں معاف کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ چار سال تک آرٹیکل چھ کے تحت پرویز مشرف پر مقدمہ چلا یاگیا آج وہ باہر جا چکے ہیں جو انہیں باہر جانے سے روکنے پر بڑھکیں مارا کرتے تھے آج وہ جواب دے ۔ چودھری پرویز الہی نے مزید کہا کہ اب پرویز مشرف پاکستان آتے جاتے رہے گے۔

 

 
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close