پنجاب

پنجاب میں جرائم کے خاتمے کیلئے ترکی کی طرز پر ڈولفن فورس کا قیام

حکومت پنجاب نے صوبے سے جرائم کے خاتمے کے لئے ترکی کی طرز پر ڈولفن فورس قائم کر دی ہے جو کہ عام پولیس سے مختلف اور جدید ترین ہتھیاروں سے لیس ہوگی۔

ڈولفن فورس کے پہلے دستے کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف تھے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ آج ایک خواب کی تعبیر ہوئی ہے، پورے پنجاب کو جرائم سے پاک کر کے دم لیں گے۔

پہلے مرحلے میں ڈولفن فورس کے 688 نوجوانوں کو تربیت فراہم کی گئی ہے جس کے لئے ترکی کی ڈولفن فورس کے ماہرین اور افسران کو بلایا گیا تھا۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران موٹرسائیکل کو کمال فنی مہارت سے قابو رکھ کر مشکل سے مشکل حالات میں ہتھیار چلانے کے مظاہرے دکھائے گئے۔ ڈولفن فورس کے اہلکار جدید ترین موٹر سائیکل، واٹر پروف یونیفارم، ٹیکنالوجی سے آراستہ ہیلمٹ، جدید بریٹا پستول اور ایم پی فائیو جدید رائفل سے لیس ہوں گے۔

ڈولفن فورس کے نوجوانوں کی تربیت ميں اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ ان کا عوام سے برتاؤ عام پولیس جیسا نہ ہو۔ اب 15 پر کال ہوتے ہی کسی بھی کرائم سین پر سب سے پہلے ڈولفن فورس پہنچے گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close