پنجاب

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے4 ہزار 200 لٹر مضر صحت دودھ دریائے راوی اور لاہور کینال میں بہادیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چار ہزار 200 لٹر مضر صحت دودھ دریائے راوی اور لاہور کینال میں تلف کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر عائشہ ممتاز کی ہدایت پر فوڈ اتھارٹی نے 18 مارچ سے مضر صحت دودھ کیخلاف مہم شروع کررکھی ہے اور اس سلسلے میں شہر کے 6 داخلی راستوں پر ناکے لگا رکھے ہیں جہاں سے گزرنے والے دودھ کو چیکنگ کے بعد لاہور میں جانے دیا جاتا ہے۔ 
ہفتہ کے روز انہیں ناکوں پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی 2 ٹیموں نے چار ہزار 200 لٹر مضر صحت دودھ پکڑ لیا اور ایک ٹیم نے دریائے راوی جبکہ دوسری ٹیم نے لاہور کینال میں دودھ بہا دیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کا کہنا تھا کہ عوام کی صحت اور اشیائے خوردنی کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں آنے والا 30 ہزار لٹر دودھ ایک ہفتے میں تلف کیا ہے جو مختلف ہوٹلوں پر سپلائی کیا جاتا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close