پنجاب

8سالوں سے جانتا ہوں ،ہم تین دوست پارک ایک ساتھ گئے ،وہ حملہ آور نہیں تھا :مبینہ خود کش حملہ آور محمد یوسف کے زخمی دوست محمد یعقوب کا بیان

لاہور : سانحہ گلشن پارک میں ابتدائی طور پر پولیس کی جانب سے خود کش حملہ آور قرار دیے جانے والے محمد یوسف کے قریبی ساتھی محمد یعقوب نے کہا ہے کہ یوسف ان کے ساتھ پارک گیا تھا،وہ حملہ آور نہیں ہو سکتا۔
تفصیلات کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے محمد یعقوب کا کہنا ہے کہ وہ،یوسف اور ان کا ایک دوست بلال ایک ساتھ موٹر سائیکل پر پارک گئے ،وہاں تصاویر بنوائیں اور نماز پڑھی ۔ یوسف اور بلال دھماکے میں جاں بحق ہو گئے جبکہ وہ زخمی ہوا۔زخمی محمد یعقوب کا مزید کہنا تھا کہ وہ یوسف کو گزشتہ 8 سالوں سے جانتا ہے اور وہ دونوں چوبرجی میں ایک مدرسے میں ایک ساتھ بڑھتے تھے ۔یوسف بہت اچھا انسان تھا اور اچھرہ میں رہتا تھا جہاں وہ آن لائن لوگوں کو قران پاک کی تعلیم دیتا تھا ۔محمد یوسف کے ایک دوسری ساتھی محمد عمر کا کہنا ہے کہ وہ 3 ماہ سے یوسف کے ساتھ اکیڈمی میں کام کر رہا ہے اور اس کے کبھی بھی ان کو کسی ایسی سرگرمی میں ملوث نہیں دیکھا،وہ انتہائی ملنسار انسان تھے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز گلشن اقبال پارک میں دھماکے کے کچھ دیر بعد ہی پولیس کی جانب سے یوسف کی ممکنہ خود کش حملہ آور قرار دیا گیا تھا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close