پنجاب

قطری وزیراعظم نے آرمی چیف قمر باجوہ سے وہ بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہوجائے

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطری وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی سے ملاقات کی جس میں سیکیورٹی اور دفاع سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطری وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے قطری بری فورسز کے کمانڈر میجرجنرل محمد علی غنیم سے بھی ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق قطری وزیر اعظم نے قطر کی ترقی میں پاکستان کے کردار کو سراہا ، قطری وزیر اعظم نے علاقائی امن کے لئے پاک فوج کے کردار کی بھی تعریف کی ، قطری وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان قطر کا قابل اعتبار دوست ملک ہے ۔انہوں نے کہا کہ قطر کے عوام پاکستان کے عوام کے عوام کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور ہر مشکل میں ان کی قطر کے لئے مدد پر اعتماد کرتے ہیں ۔ انہوں نے پاکستان آرمی سے سیکیورٹی کے حوالے سے تجربات سے استفادہ کرنے اور قطر میں آئندہ فٹبال ورلڈ کپ کے حوالے سے افرادی قوت کی خواہش کا اظہارکیا ۔قطری وزیر اعظم نے سائبر سیکیورٹی ، دفاعی پیداوار اور سفری سہولیات کے حوالے سے تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطری وزیر اعظم کے اظہارپر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں تمام شعبوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔میجر جنرل محمد علی غنیم الغنیم کے ساتھ ملاقات میں قطری کمانڈر لینڈ فورسز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کارکردگی کو سراہا اور مشترکہ تربیتی اور فوجی مشقوں کی خواہش کا اظہار کیا ۔ آرمی چیف نے قطری جنرل کا شکریہ ادا کیا اور انہیں تربیتی پروگرام میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطری امری گارڈ کے ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کیا اور میجر جنرل حاضا بن خالد الشاوانی سے ملاقات کی ۔ آرمی چیف نے احمد بن محمد ملٹری کالج کا بھی دورہ کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close