پنجاب

شعیب سڈل کو کمیشن کا سربراہ بنانے میں ذاتی طور پر کوئی اعتراض نہیں، رانا ثناءاللہ

لاہور : وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ شعیب سڈل کو پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کا سرابرہ بنانے میں انہیں ذاتی طور پر کوئی اعتراض نہیں تاہم ان کی تقرری کا فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی ۔
 وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ شعیب سڈل ایک امانت دار افسر رہے ہیں اور انکے کام کے بارے میں ہمیشہ اچھی بات سننے کو ملی ہے اس لیے انہیں ذاتی طور پر شعیب سڈل کو تحقیقاتی کمیشن کا سربراہ بنانے میں کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن شعیب سڈل کو انکوائری کمیشن کا سربراہ بنانے کا فیصلہ حکومت کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں تمام مسئلے عمران خان کے لیے پیدا ہوئے ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close