پنجاب

عمران خان کے ہاتھ سے وزیراعظم بننے کی لکیر مٹ چکی، رانا ثنااللہ

لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا غیر سنجیدہ رویہ قوم کے سامنے ہے ان کے ہاتھ سے وہ لکیر مٹ چکی ہے جس سے وہ برسراقتدارآنا چاہتے ہیں۔

لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان پاناما لیکس پر پہلے کہتے تھے کہ پارلیمانی کمیٹی بنا دی جائے، پھرکہا شعیب سڈل کی سربراہی میں کمیشن بنا دیا جائے جس کے بعد انہوں نے چیف جسٹس کو خط لکھنے کا کہا اور جب چیف جسٹس کو خط لکھ دیا گیا تو اب کہتے ہیں کہ وزیراعظم پارلیمنٹ میں آکر جواب دیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کل بنوں میں چیئرمین نیب کو للکارا اور کہا کہ پاناما لیکس پر نیب کو کام کرنا چاہیئے، چیئرمین پی ٹی آئی اس سے پہلے جو کہتے رہے ہیں اس سے بھی قوم آگاہ ہے اور اگران کا ایجنڈا بدکلامی ہے تو پھر آپ روز نئے دلائل دیں گے۔

وزیرقانون پنجاب کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے ممبرسب برابر ہیں، ان میں سے اگر کوئی منسٹریا پرائم منسٹربنتا ہے تو وہ بنیادی طورپراس ہاؤس کا ممبرہوتا ہے، اگر پاناما لیکس کی تحقیقات پر شور کرنے والے مخلص ہوتے تو وہ کہتے کہ ملک سے کرپشن اور لوٹ مارختم کے لئے قانون سازی کی جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close